کرکٹ ورلڈ کپ میں خطرناک فاسٹ بولرز کی فہرست تیار ،حسن علی بھی شامل

91

کراچی(اسٹاف رپورٹر)انٹرنیشنل کر کٹ کونسل (آئی سی سی) نے کرکٹ ورلڈ کپ میں بیٹسمینوں کیلئے مشکلات پیدا کرنے والے خطرناک فاسٹ بولرز کی فہرست تیار کر لی۔پاکستان کے حسن علی بھی شامل ہیں ۔کرکٹ ورلڈ کپ شروع ہونے میں اب کچھ ہی دن باقی ہیں، ایسے میں ان فاسٹ بولرزکی ایک فہرست تیار کی گئی ہے جو انگلینڈ اینڈ ویلز میں ہونے والے میچز میں بیٹسمینوں کے لیے مشکلات کا باعث بن سکتے ہیں ۔اس فہرست میں 5 فاسٹ بولرز کو جگہ ملی ہے جس میں پاکستان کے حسن علی بھی شامل ہیں، عالمی نمبر ایک بھارت کے جسپریت بھمرا بھی اس میں موجود ہیں، انہیں آخری اوورز کا اسپیشلسٹ بولر قرار دیا جاتا ہے۔جنوبی افریقا کے نوجوان فاسٹ بولر کگیسو ربادا نے اسپیڈ اور سوئنگ کی وجہ سے فہرست میں جگہ بنائی ہے، حسن علی نے 2017میں انگلینڈ میں ہونے والی چیمپئنز ٹرافی میں 13وکٹیں حاصل کیں ۔