اسکاٹ لینڈ کا سری لنکا کے خلاف ون ڈے انٹرنیشنل سیریز کیلئے اسکواڈ کا اعلان

83

ایڈن برگ (جسارت نیوز) سکاٹ لینڈ نے سری لنکا کے خلاف شیڈول دو ون ڈے انٹرنیشنل کرکٹ سیریز کیلئے اسکواڈ کا اعلان کر دیا۔ ڈیلان بڈج کی ایک سال بعد ٹیم میں طلبی ہوئی ہے۔ اسکاٹ لینڈ اور سری لنکا کے درمیان پہلا ایک روزہ میچ کل جبکہ دوسرا اور آخری میچ 21 مئی کو کھیلا جائے گا۔ اعلان کردہ ا سکواڈ کپتان کائل کوئٹزر، ڈیلان بڈج، سکاٹ کیمرون، میتھیو کراس، ایلسڈیئر ایونز، مائیکل لیسک، کالم میک لیوڈ، گیون مین، جارج مونسی، سفیان شریف، ٹام سول، کریگ والک، مارک واٹ اور بریڈ وہیل پر مشتمل ہے۔