فیڈرل انٹر کلب باسکٹ بال چیمپین شپ یونائیٹڈ کنگز وولف اینڈ ایونجرز،سی ریونز کی کامیابیاں

88

اسلام آباد (وائس آف ایشیا )فیڈرل انٹر کلب باسکٹ بال چیمپین شپ میں یونائیٹڈ کنگز، وولف اینڈ ایونجرزاورسی ریونز نے حریف ٹیموں کو شکست دیکر کامیابیاں حاصل کر لی۔ فیڈرل باسکٹ بال ایسوسی ایشن کے سیکرٹری اوج ظہور کے مطابق چیمپین شپ میں 20ٹیمیں شریک ہیں جنہیں 4 پولز میں تقسیم کیا گیا ہے۔ شہباز شریف اسپورٹس کمپلیکس راولپنڈی میں ایونٹ میں پہلے روز کھیلے جانیوالے میچز میں یونائیٹڈ کنگز نے ہاکس اینڈ بال کو آسان مقابلے کے بعد 56-24سے شکست دی، دوسرے میچ میں سی ریونز نے وولف اینڈ ایونجرزکیخلاف کامیابی حاصل کی جبکہ تیسرے میچ میں ٹائٹنز نے لیوکنز کیخلاف فتح اپنے نام کی۔