اقرا یونیورسٹی اسکول سسٹم کھیلوں کے فروغ میں بھی مثالی کردار ادا کررہا ہے،ظفر اللہ چانڈیو

100
قرا یونیورسٹی اسکول سسٹم حیدرآباد کیمپس کے سالانہ اسپورٹس ڈے کی افتتاحی تقریب میں چاروں ہائوسز کی ٹیمیں جھنڈوں کے ہمراہ شریک ہیں جبکہ ان سیٹ میں طلباء و طالبات مقابلوں سے لطف اندوز ہو رہے ہیں
قرا یونیورسٹی اسکول سسٹم حیدرآباد کیمپس کے سالانہ اسپورٹس ڈے کی افتتاحی تقریب میں چاروں ہائوسز کی ٹیمیں جھنڈوں کے ہمراہ شریک ہیں جبکہ ان سیٹ میں طلباء و طالبات مقابلوں سے لطف اندوز ہو رہے ہیں

حیدرآباد(جسارت نیوز )”اقرا یونیورسٹی اسکول سسٹم تعلیم کے ساتھ ساتھ کھیلوں اور دیگر ہم نصابی سرگرمیوں کے فروغ میں بھی مثالی کردار ادا کررہا ہے۔یہی وجہ ہے کہ دیگر برانچز کی طرح ہم حیدرآباد کمپس میں بھی اس طرح کے مقابلوں کا باقائدگی سے انعقاد کرتے ہیں تاکہ طلبا و طالبات کے مخفی ٹیلینٹ کو اجاگر کیا جاسکے”۔ ان خیالات کا اظہار اسپورٹس ڈے کے کامیاب انعقاد پر برانچ ہیڈ ظفراللہ چانڈیو نے سیکریٹری حیدرآباد ڈویڑنل اولمپک اسپورٹس کمیٹی و صدر حیدرآباد بیس بال ایسوسی پرویز احمد شیخ سے ملاقات میں کیا۔انہوں نے اس موقع پر ایونٹ کے شاندار انعقاد پر اسپورٹس انچارج، ہائوس انچارچز اور دیگر ٹیچرز کو مبارکباد پیش کی۔ اسکول سطح پر کھیلوں کے مقابلوں کی افادیت کا ذکر کرتے ہوئے معروف اسپورٹس آرگنائزر پرویز احمد شیخ نیاقرا یونیورسٹی اسکول سسٹم حیدرآباد کمپس کے برانچ ہیڈ ظفراللہ چانڈیو کی کاوشوں کو سراہا کہ جنکی بدولت گراس روٹ لیول سے ٹیلینٹ سامنے آرہا ہے اور اگر مسلسل اور باقائدہ مواقع میسر رہیں تو یقینا یہ ٹیلینٹ ملکی سطح پر روشناس ہوگا۔اس موقع پر انہوں نے نمایاں کارکردگی دکھانے والی کھلاڑیوں کو مبارکباد دیتے ہوئے نیک تمنائوں کا اظہار کیا۔ افضال گرائونڈ لطیف آباد میں منعقدہ سالانہ اسپورٹس ڈے کے موقع پر 100 میٹر ریس، 4×100 میٹر ریلے ریس، ون لیگ ریس، ٹگ آف وار اور دیگر مقابلوں کا انعقاد کیا گیا جس میں کمیپس کے چاروں ہائوسز یعنی اقبال ہائوس(یلو)، رضا شاہ ہائوس(گرین)، قائداعظم ہائوس(بلو) اور قاسم ہائوس(ریڈ) کے کھلاڑیوں نے حصہ لیا۔ریلے ریس میںقاسم ہائوس نے پہلی، رضا شاہ ہائوس نے دوسری جبکہ اقبال ہائوس نے تیسری پوزیشن حاصل کی.ٹیموں میں اور دیگر مقابلوں کے فاتحین میں حبائبہ شازیہ، سمیرا، امیمہ،سدا، عمر، ابراہیم،فرہاج، عبداللہ،آصف, عمیر، روہید، دانش اور دیگر شامل ہیں۔ قبل ازیں رنگارنگ تقریب میں برانچ ہیڈ ظفراللہ چانڈیو نے مقابلوں کا افتتاح کیا۔ اس موقع پر چاروں ہائوسز کے دستوں نے مارچ پاسٹ کیا اور قومی ترانے کے بعد ایونٹس کا باقائدہ آغاز کیا گیا۔ اس موقع پر اسپورٹس انچارج انصب, مس سیدہ انعم،مس انیلہ، مس انعم اور دیگر اساتذہ، انسٹرکٹرز، والدین و شائیقین موجود تھے۔