ڈاکٹر سید محمد علی شاہ کی اسپورٹس میں خدمات ناقابل فراموش ہیں،اسلم ٹھاکرانی

78

کراچی(اسٹاف رپورٹر)ڈاکٹر سید محمد علی شاہ کا نام کسی تعریف کا محتاج نہیں انہوں نے میڈیکل سائنس کے ساتھ ساتھ اسپورٹس گرائونڈ میں جو شاندار کارنامے انجام دیے انہیں کبھی فراموش نہیں کیا جاسکتا اس بات کا اظہار ایزی ہیومن لائف ویلفیئر ایسو سی ایشن کے زیر اہتمام ہونے والے ڈاکٹر سید محمد علی شاہ یادگاری ڈی گول ٹورنامنٹ کی افتتاحی تقریب میں مہمان خصوصی ڈپٹی سپرٹنڈنٹ آف پولیس اسلم ٹھاکرانی نے کیا اس موقع پر ان کے ہمراہ ایزی ہیومن لائف کے صدر سید فہد افضال‘ جنرل سیکریٹری محمد شبیر‘ جوائنٹ سیکریٹری اویس قریشی‘ ایس ایچ او محمد ندیم اور چیئرمین یوسی41 سفیر الدین بھی موجود تھے اسلم ٹھاکرانی نے کہا کہ ڈاکٹر محمد شاہ اسپورٹس کی دنیا کا ایک بڑا نام ہے اور انہین خراج عقیدتپیش کرنے کا اس سے بہتر طریقہ اور کوئی ہو نہیں سکتا۔ صدر سید فہد افضال نے بتایا کہ ٹورنامنٹ میں64کلبس حصہ لے رہے ہیں اور ٹورنامنٹ کا فائنل 27 رمضان کو کھیلا جائے گا‘ جنرل سیکریٹری بشیر اور جوائنٹ سیکریٹری اویس قریشی نے خطاب میں کہا کہ ہماری ویلفیئر ایسو سی ایشن سماجی خدمات کے ساتھ ساتھ کھیلوں کے فروغ کے لئے بھی اس طرح کے ایونٹ کا انعقاد منعقد کرتی رہے گی تاکے علاقے کے بچے منفی سرگرمیوں سے دور رہیں‘قبل ازیں ٹورنامنٹ کا افتتاحی میچ لیاری کلب اور جہانگیر روڈ کلب کے درمیان کھیلا گیا میچ شروع ہونے سے قبل مہمان خصوصی اسلم ٹھاکرانی نے گیند کو کک لگاکر باقاعدہ ٹورنامنٹ کا افتتاح کیا افتتاحی میچ میں لیاری نے ایک سخت مقابلے کے بعد جہانگیر روڈ کلب کو ایک کے مقابلے میں2 گول سے شکست دی‘ فاتح ٹیم کی جانب سے اکرم علی اور سعید احمد نے بالترتیب11ویں اور16 ویں منٹ میں ایک ایک گول اسکور کیا ۔
حریف ٹیم کا واحد گول محمد دانش نے اسکور کیا ریفری کے فرائض علی‘سخی داد اور زبیر نے انجام دیے۔