فٹنس مسائل، ماریا شراپووا فرنچ اوپن ٹینس ٹورنامنٹ سے دستبردار ہوگئیں

40

ماسکو (جسارت نیوز) روس کی بین الاقوامی شہرت یافتہ ٹینس ا سٹار اور 5 مرتبہ کی گرینڈ سلام چیمپئن ماریا شراپووا سال کے دوسرے بڑے گرینڈ سلام فرنچ اوپن ٹینس ٹورنامنٹ سے دستبردار ہو گئیں۔ 2 مرتبہ فرنچ اوپن چیمپئن ماریا شراپووا کندھے کی تکلیف کے باعث دوسرے بڑے گرینڈ سلام فرنچ اوپن ٹینس ٹورنامنٹ سے دستبردار ہوئیں ہیں۔ انہوں نے اس سے قبل فروری میں کندھے کی سرجری بھی کروائی تھی تاہم وہ ابھی تک اس کے درد سے مکمل طور پرچھٹکارا نہیں پاسکیں۔
دوسرے بڑے گرینڈ سلام فرنچ اوپن ٹینس ٹورنامنٹ 27 مئی سے 9 جون تک فرانس کے دارالحکومت پیرس میں کھیلا جائے گا۔ روسی ٹینس نے اس سے قبل پہلی مرتبہ 2012 میں فرنچ اوپن کا ٹائٹل اپنے نام کیا تھا اس کے بعد انہوں نے 2014ء میں انہوں نے دوبارہ یہ اعزاز حاصل کیا تھا۔ ماریا کا کہنا ہے کہ دوسرے گرینڈ سلام ٹورنامنٹ فرنچ اوپن میں شرکت نہ کرنے پر وہ بھی بہت مایوس ہیں تاہم ان کا کہنا ہے کہ وہ بہت جلد کندھے کی تکلیف سے چھٹکارا حاصل کرکے دوبارہ ٹینس کے میدانوں میں نظر آئینگی۔ ماریا 15 ماہ پابندی کے بعد اپریل 2017ء میں دوبارہ ٹینس کورٹس میں ایکشن میں نظر آئیں تھیں۔ وہ گزشتہ سال فرنچ اوپن ٹینس ٹورنامنٹ کے کوارٹر فائنل مرحلے تک پہنچی تھیں۔
دوسرے بڑے گرینڈ سلام فرنچ اوپن ٹینس ٹورنامنٹ 27 مئی سے 9 جون تک فرانس کے دارالحکومت پیرس میں کھیلا جائے گا۔ روسی ٹینس کوئین نے اس سے قبل پہلی مرتبہ 2012 میں فرنچ اوپن کا ٹائٹل اپنے نام کیا تھا اس کے بعد انہوں نے 2014ء میں انہوں نے دوبارہ یہ اعزاز حاصل کیا تھا۔ ماریا کا کہنا ہے کہ دوسرے گرینڈ سلام ٹورنامنٹ فرنچ اوپن میں شرکت نہ کرنے پر وہ بھی بہت مایوس ہیں تاہم ان کا کہنا ہے کہ وہ بہت جلد کندھے کی تکلیف سے چھٹکارہ حاصل کرکے دوبارہ ٹینس کے میدانوں میں نظر آئینگی۔ ماریا 15 ماہ پابندی کے بعد اپریل 2017ء میں دوبارہ ٹینس کورٹس میں ایکشن میں نظر آئیں تھیں۔ وہ گزشتہ سال فرنچ اوپن ٹینس ٹورنامنٹ کے کوارٹر فائنل مرحلے تک پہنچی تھیں۔