سہ ملکی ون ڈے انٹرنیشنل سیریز، ویسٹ انڈیز اور بنگلا دیش کی ٹیمیںآج آمنے سامنے

30

ڈبلن (جسارت نیوز)سہ ملکی ون ڈے انٹرنیشنل کرکٹ سیریز کا فائنل آج کھیلا جائے گا۔ ویسٹ انڈیز اور بنگلا دیش کی ٹیمیں فیصلہ کن معرکے میں آمنے سامنے ہوں گی۔ آئرلینڈ میں سہ ملکی ون ڈے انٹرنیشنل سیریز اختتامی مرحلے میں داخل ہو گئی اور2 ٹاپ ٹیموں ویسٹ انڈیز اور بنگلادیش نے شاندار کھیل کی بدولت فائنل میں جگہ بنا رکھی ہے۔
کالی آندھی نے میزبان آئرش ٹیم کو دونوں میچز میں شکست دے کر فائنل تک رسائی حاصل کی جبکہ بنگلادیش کے ہاتھوں اسے دونوں میچز میں شکست کا سامنا کرنا پڑا تھا۔ ویسٹ انڈین ٹیم فائنل جیت کر بدلہ چکانے کی خواہاں ہے۔ دونوں ٹیموں کی حالیہ فارم اور کارکردگی کو مدنظر رکھتے ہوئے فائنل میں کانٹے دار مقابلے کی توقع کی جا رہی ہے۔