انگلینڈ سیریز،پاکستان کم بیک کے لیے پر عزم ،چوتھا ون ڈے آج ہوگا

32

ناٹنگھم(جسارت نیوز) انگلینڈ اور پاکستان کی ٹیموں کے درمیان5 ایک روزہ بین الاقوامی کرکٹ میچوں پر مشتمل سیریز کا چوتھا میچ آج ناٹنگھم میں کھیلا جائے گا۔ انگلینڈ کو گرین شرٹس کے خلاف5 میچوں کی سیریز میں 2-0 کی برتری حاصل ہے۔ انگلینڈ اور پاکستان کے درمیان کھیلا گیا پہلا میچ بارش کی نذر ہوگیا تھا۔ میزبان ٹیم نے پاکستان کو دوسرے ون ڈے میچ میں 12 رنز سے شکست دی جبکہ تیسرے میچ میں 6 وکٹوں سے شکست دیکر سیریز میں 2-0 کی برتری قائم کر لی۔ انگلینڈ ٹیم پر عزم ہے کہ وہ پاکستان کو چوتھے میچ میں بھی شکست دیکر سیریز میں 3-0 کی فیصلہ کن برتری حاصل کرے گی۔ ادہر پاکستان ٹیم کے پاس سیریز میں کم بیک کرنے کے لئے ایک چانس ہے اور گرین شرٹس سیریز میں جاندار کم بیک کیلئے پر جوش ہیں۔دلچسپ مقابلے کی توقع کی جا رہی ہے۔قومی ٹیم میں شامل کھلاڑیوں کو حتمی فہرست میں اپنا نام درج کرانے کے لیے آج اور آخری ون ڈے میں اپنی کارکردگی کو چیلنج کی حیثیت لیتے ہویے ہر شعبے میں نمایاں دکھانا ہوگا۔ ناقدین نے گرین شرٹس کی فیلڈنگ کو تنقید کا نشانہ بناتے ہویے اس خدشے کا اظہار کیا ہے کہ اگر ایسے ہی کھلاڑیوں کی ناقص فیلڈنگ رہی تی میگا ایونٹ میں اہم ٹیموں کے خلاف میچز جیتنا بہت مشکل ہوجائے گا۔ واضح رہے کہ محمد عامر بولر اور آصف بحیثیت مڈل آرڈر بلے بز کی حیثیت سے اس وقت حتمی آئی سی سی ورلڈ کپ کے لیے ٹیم میں شمولیت کے مظبوط امیدوار ہیں۔ جبکہ شاداب بھی صحت یاب ہوکر انگلینڈ پہنچ چکے ہیں جہاں ان کا ڈاکٹر معائنہ کریں گے۔