حکومت نے مریضوں کو سسکنے پر چھوڑ دیا ہے،حاجی عبدالرحمن چن

44

لاہور (نمائندہ جسارت) پاکستان پیپلز پارٹی لاہور کے صدر حاجی عزیز الرحمن چن نے کہا ہے کہ حکومت نے مریضوں کو سسکنے پر چھوڑ دیا ہے ادویات عام آدمی کی پہنچ دور ہو گئی ہیں ادویات کی قیمتوں پر حکومت کا کوئی کنٹرول نہیں یہاں سے جاری ایک بیان میں انہوں نے کہا کہ دوا ساز کمپنیوں نے 395ادویات کی قیمتوں میں کیا گیا اضافہ واپس لینے سے انکار کر دیا ابھی تک محکمہ صحت کسی بھی دور کے نرخ، کم کرانے میں کامیاب نہیں ہو سکا کہ جن ادویات کے نرخوں میں کمی کا اعلان کیا گیا، بازار میں عملی طورپر ایسا نہیں ہوا، عوام بدستور ادویات مہنگے داموں خریدنے پر مجبور ہیں تحریک انصا ف کی حکومت بُری طرح پٹ چکی ہے ادویات کی قیمتوں پر قابو پانے کی مہم کسی کام نہیں آئی حکومت ادویات کی مہنگائی پر قابو تو نہ پا سکی البتہ اس کی قلت ہو گئی ہے جس سے مریضوں کو شدید مشکلات کا سامنا ہو رہا ہے انہوں نے مزید کہا کہ مستقبل کے لیے حقیقی اور یقینی فارمولا کے تحت قیمتوں میں اضافے یا کمی کے فیصلے ہونا چاہئیں اس کے لیے حکومت اقدامات کرے۔