تلہار،ویلڈنگ کی دکان میں آتشزدگی

31

تلہار(نمائندہ جسارت) تلہار کے قریب پیرو لاشاری اسٹاپ پر حاجی میر محمد لاشاری کی ویلڈنگ کی دکان میں اچانک آگ گئی گیس سلینڈر سے آگ لگنے سے دکان مکمل جل کر خاکستر بن گئی جبکہ وہاں کام کرنے والا محنت کش رمضان لاشاری زخمی ہوگیا۔ تلہار فائر بریگیڈ نے پہنچ کر آگ پر قابو پالیا اور مزید نقصان سے بچالیا ۔