اتحادی جماعتیں بڑھتی ہوئی مہنگائی سے  حکمران جماعت کو آگاہ کریں، عابد علی شیخ

31

حیدر آباد (اسٹاف رپورٹر) اتحادی جماعتیں ملک میں بڑھتی ہوئی خطرناک حد تک مہنگائی سے حکمران جماعت اور قائدین کو آگاہ کریں، ملک میں مہنگائی نے عام آدمی کے لیے موت کے سوا کوئی راستہ نہیں چھوڑا۔ ان خیالات کا اظہار نوجوان سماجی اتحاد تنظیم شمع پاکستان کے سربراہ عابد علی شیخ نے لیاقت کالونی میں سعید احمد کی جانب سے دی گئی افطار پارٹی سے خطاب کرتے ہوئے کیا۔ انہوں نے کہا کہ موجودہ حکومت نے عوام کا دیوالیہ نکال دیا ہے، مہنگائی اس قدر بڑھ چکی ہے کہ لوگ خودکشیوں پر مجبور ہیں۔ انہوں نے کہا کہ جس کو موجودہ حکمران بد ترین دور کہتے ہیں وہ بھی ایسا نہیں ماضی میں عوام اتنے پریشان نہیں تھے جتنے آج ہیں حکومت ہوش کے ناخن لے۔