سجاول، بٹھورو روڈ دڑی موری کے قریب ٹریفک حادثے میں نوجوان جاں بحق

33

سجاول (نمائندہ جسارت) بٹھورو روڈ دڑی موری کے قریب ٹریفک حادثے میں نوجوان جاں بحق۔سجاول بٹھورو روڈ پر دڑی موری کے قریب سجاول کا رہائشی اٹھارہ سالہ بلاول ملاح وین کی چھت سے گرکر ٹرک کی زد میں آکرجاں بحق ہوگیا، نعش کو تعلقہ اسپتال سجاول میں موت کی تصدیق کے بعد ورثا کے حوالے کردیاگیاہے۔