ٹنڈو آدم، اتائیوں کیخلاف کارروائی، 29 دکانیں سربمہر

73

ٹنڈو آدم (نمائندہ جسارت) ٹنڈو آدم میں اتائی ڈاکٹروں کیخلاف آل سندھ ہیلتھ کمیشن کی کارروائی، 29 دکانیں سیل، 13 کو شوکاز، دو لیبارٹریاں سیل، کئی اتائی ڈاکٹر دکانیں بند کر کے فرار۔ ٹنڈوآدم میں عطائی ڈاکٹروں کے خلاف آل سندھ ہیلتھ کمیشن کراچی کی ٹیم ڈائریکٹر راجیش کمار، ڈپٹی ڈائریکٹر عمر فاروق،فاروق آرائیں ، ڈاکٹر صادق بلوچ نے پولیس نفری کے ہمراہ محلہ الہیار ، احمد آباد، سکندر آباد، پرانا ٹیکسی اسٹینڈ، خیرمحمد گوٹھ ، اسٹیشن روڈ ، جمن شاہ،اقبال روڈ سمیت دیگر علاقوںمیں اتائی ڈاکٹروں کے اسپتالوں پر چھاپے مار کر 29 اسپتال سیل کردیے جن میںدو اتائی ڈینٹل ڈاکٹر بھی شامل ہیں سیل کیے گئے اتائی ڈاکٹروں میں عبدالرزاق سومرو، جیون کولہی، پریتم کولہی، گلزار مگسی، بشیر خاصخیلی، عمران بھگوان داس سمیت دو ڈینٹل ڈاکٹر عابد ہاشمی اور خالد شامل ہیں۔ ٹنڈو آدم کے 13 ایم بی بی ایس ڈاکٹروں کو نوٹس جاری کر کے ڈگریاں پیش کرنے کا کہا گیا ہے جبکہ ٹیم نے دو لیبارٹری سٹی لیبارٹری اور سندرداس لیبارٹری کو بھی سیل کردیا ہے