حیدرآباد میں صفائی کا کوئی انتظام نہیں، پورا شہر کچرے کا ڈھیر بنا ہوا ہے، میر افضل خان

32

حیدر آباد (اسٹاف رپورٹر) سندھ بس اونرز ایسوسی ایشن حیدرآباد کے صدر میر افضل خان نائب صدر رحمت اللہ بھانیجو‘ وائس چیئرمین حاجی محمود علی قائم خانی نے حیدرآباد میں صفائی ستھرائی کے ابتر نظام پر سخت تنقید کرتے ہوئے کہا ہے کہ حیدر آباد میں صفائی کا کوئی انتظام نہیں پورا شہر کچرے کا ڈھیر بنا ہوا ہے، ایکٹنگ میئر سہیل مشہدی نے شہر کو کھنڈر بنا رکھا ہے۔ روڈ اور گلیاں کچرے ونکاسی آب کے پانی سے بھری ہوئی ہیں، صفائی ستھرائی کا کوئی حال نہیں ہے۔ انہوں نے کہا کہ میئر اپنی پیدا گیریوں میں لگے ہوئے ہیں اور شہر موہن جو دڑو کا منظر پیش کررہا ہے، بلدیہ میں آدھے سے زیادہ مسلمان سوئیپر بھرتی ہوئی ہے جو کہ گھر بیٹھے تنخواہیں لے رہے ہیں انکروچمنٹ کے نام پر بھی پیدا گیری ہورہی ہے، ایک دن پتھارے، ٹھیلے کیبن ہٹائے جاتے ہیں، دوسرے روز اس سے زیادہ لگے ہوتے ہیں، اس کام میں پولیس اور بلدیہ دونوں ملوث ہیں، حکام بالا نوٹس لے۔