حیسکو کی کارروائی، 100 سے زائد ڈائریکٹ کنکشن پکڑے گئے

45

حیدر آباد (اسٹاف رپورٹر) حیسکو ترجمان کے مطابق چیف ایگزیکٹو آفیسر حیسکو عبدالحق میمن کے احکامات پرچیف آپریٹنگ آفیسر ظہور احمد شیخ کی ہدایت پر ایکسیئن S&Iجہا نگیر عامر کی سربراہی میں حیسکو کی ٹاسک فورس کا کریک ڈائون جاری۔ اس سلسلے میں حیدر آباد، نوابشاہ، سکرنڈ، قاضی احمد، سانگھڑ، ٹنڈو آدم، ٹنڈوالہٰیار، میرپور خاص ودیگر علاقوں میں کارروائیوں کے دوران واجبات کی عدم ادائیگی پر 175 بجلی کے کنکشن منقطع جبکہ 100 سے زائد ڈائریکٹ کنکشن پکڑے گئے۔ جس پر فوری طور پر کارروائیاں کرتے ہوئے کنکشن منقطع کردیے گئے ہیں اور بجلی چوروں کیخلاف متعلقہ تھانے میں FIR درج کرانے کے لیے لیٹر بھی جمع کرا دیے گئے ہیں۔ حیسکو چیف کے واضح احکامات ہیں کہ بجلی چوری کا مکمل خاتمہ یقینی بنائیں، تمام افسران کو سختی سے ہدایات دے رکھی ہیں کہ کہیں بھی اگر بجلی چوری نظر آئی یا واجبات جمع نہ کرنے والے بجلی کے کنکشن چلتے ہوئے پائے گئے تو فوری طور پر کارروائی کرتے ہوئے اس انچارج افسران، ملازمین کیخلاف سخت محکمہ جاتی کارروائی کی جائے گی، جس کے تحت انہیں جزا و سزا کے عمل کے تحت نوکری سے بھی فارغ کیا جا سکتا ہے۔ بجلی سے متعلق صارفین کی شکایات کے فوری حل کے لیے کھلی کچھریاں منعقد کی جائیں، جس میں صارفین کے بجلی کے بلوں کے مسائل جلد از جلد حل کیے جائیں، واجبات کی 100 فیصد وصولی کو یقینی بنانے کے لیے صارفین کے بجلی کے بلوں کی اقساط کریں۔