بااثر کونسلر اور اُسکے بھتیجوں نے علاقہ مکینوں کی زندگی اجیرن بنا رکھی ہے

34

حیدر آباد (اسٹاف رپورٹر) حیدر آباد کے علا قے ہالا ناکہ کے گوٹھ ظہیر خا ن بارچ کے رہا ئشیوں کی جانب سے علا قہ کے با اثر کونسلر کی زیا دتیوں کے خلاف حیدرآباد پریس کلب کے سامنے احتجاجی مظا ہر ہ کیا اور نعرے با زی کی ،اس موقع پر اشرف ملاح ،ارشاد ملاح اور کا مر ان سمیت دیگر نے الزام عائد کرتے ہوئے بتا یا کہ ہما رے علا قہ کے با اثر کو نسلر مجید ملاح اور اُسکے بھتیجوں نے علا قہ مکینوں کی زندگی اجیرن بنا رکھی ہے اور گز شتہ رات کو بھی انہو ںنے ایک 14سالہ لڑ کے وسیم کو بلاجواز تشدد کا نشانہ بنا کر زخمی کر دیا ،انہو ںنے بتا یا کہ کونسلر کی جانب سے علا قے میں کسی بھی طر ح کے ترقیاتی کا م نہیں کرائے جاتے جبکہ غریب اور مستحق افراد کے لیے آنے والے امدادی سامان سلا ئی مشینیں، ہینڈ پمپس، سولر سسٹم اور دیگر سامان کرپشن کرکے اپنے من پسند لوگوں کو دیا جارہا ہے۔ انہوں نے بتایا کہ کونسلر کیخلاف متعلقہ تھانے میں شکایت بھی درج کرائی گئی ہے لیکن پولیس کونسلر کیخلاف کوئی کارروائی نہیں کررہی ہے۔ انہوں نے ارباب اختیار سے اپیل کی کہ بااثر کونسلر کیخلاف قانونی کارروائی کرکے دیہاتیوں کو تحفظ اور انصاف فراہم کیا جائے۔