حکومت مہنگائی کا خاتمہ کرنے میں ناکام  ثابت ہوئی ہے ، محمد خالد قادری

52

حیدر آباد (اسٹاف رپورٹر) سندھ کے مذہبی وسماجی رہنما محمد خالد قادری نے اپنے بیان میں کہا ہے کہ موجود حکومت مہنگائی کا خاتمہ کرنے میں ناکام ثابت ہوئی ہے بلکہ لگتا ہے کہ اس کا ایجنڈا غربت کو نہیں غریب کو ختم کرنے کا ہے، مہنگائی کا طوفان برپا کردیا گیا ہے، عوام رمضان المبارک میں یوٹیلیٹی اسٹورز پر اربوں روپے کی سبسڈی تلاش کررہے ہیں، حکومت عوام کو ریلیف دینے میں ناکام ہوچکی ہے۔ انہوں نے کہا ہے کہ یوٹیلیٹی اسٹور پر سامان کیوں نہیں ہے، اس کی تحقیقات اعلیٰ سطح پر کرائی جائے۔ انہوں نے کہا کہ سابقہ حکومتوں کی طرح موجودہ حکومت نے بھی آئی ایم ایف کی غلامی قبول کرلی ہے لیکن قرض لینے پر عوام کو کیا ریلیف ملا۔