کوئٹہ :سیٹلائٹ ٹاؤن میں ہونے والے دھما کے کا ایک اورزخمی اہلکارچل بسا

56

کو ئٹہ )نمائندہ جسارت )سیٹلائٹ ٹاؤن میں ہونے والے دھما کے کا ایک اورزخمی چل بسا۔جاں بحق ہونے والے پولیس ہلکاروں کی تعداد 5 ہوگئی۔13 مئی کو کوئٹہ کے علاقے سیٹلائیٹ ٹاؤن میں ہونے والے دھماکے کا ایک اور زخمی اہلکار دم توڑ گیا۔پولیس اہلکار عقیل احمد تشویشناک حالت میں سول اسپتال میں زیر علاج تھے۔ جاں بحق اہلکار کی نماز جنازہ پولیس لائن میں ادا کردی گئی۔ پولیس اہلکار عقیل کے دو بھائی پہلے ہی ڈیوٹی کے دوران جاں بحق ہوچکے ہیں۔