سوئی سدرن گیس کمپنی نے کوئٹہ میں مزدور کو 3لاکھ روپے سے زایدکا بل تھما دیا

28

کو ئٹہ( نمائندہ جسارت )سوئی سدرن گیس کمپنی نے کوئٹہ میں غریب محنت کش کو 3لاکھ روپے سے زایدکا بل تھما دیا ، محنت کش باپ بچوں کے ہمراہ فریاد لیکر کوئٹہ پر یس کلب پہنچ گیا۔ مزدورکا کہنا تھا کہ سوئی گیس کمپنی کی جانب سے 3 لاکھ 7 ہزار روپے کا بل بجھوا دیا گیا ہے، مزدوری کرکے روزانہ 4سے5 سو روپے کماتا ہوں بل ادا نہیں کر سکتا ، انہوں نے مطالبہ کیا کہ و زیر اعلی اور سوئی سدرن گیس حکام معاملے کا نوٹس لیں، دوسری جانب ترجمان سوئی سدرن گیس کمپنی نے غریب محنت کش کو 3 لاکھ سے زائد کا گیس بل بجھوانے پر لاعلمی کا اظہار کرتے ہوئے کہا کہ اگر شکایت ہے تو دفتر تشریف لے آئیں مسلہ حل کردیں گے۔