حکومت کو موقع دینے کیلیے ملک کا نقصان نہیں کرسکتے، طلال چودھری

30

لاہور (نمائندہ جسارت) پاکستان مسلم لیگ(ن) کے رہنما طلال چودھری نے کہا ہے کہ حکومت کو موقع دینے کیلیے ملک کا نقصان نہیں کرسکتے، عید کے بعد اپوزیشن کوئی فیصلہ کرے گی، سوچنا ہوگا کہ لاڈلا رہے گا یا ملک کو چلانا ہے۔ طلال چودھری نے میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے کہا جب سے تحریک انصاف کی حکومت آئی جی ڈی پی اور اسٹاک ایکسچینج کریش کر گئی ہے، جب الیکٹڈ کو جیل میں رکھیں گے اور سلیکٹڈ کو لائیں گے تو اسی طرح کی تبدیلی آئے گی، اگر کسی سے لاڈلے کو لانے کی غلطی ہوگئی ہے تو اس غلطی کو سدھارنا ہوگا۔