شہباز، مریم، حمزہ سب کارکن لیڈر صرف نواز شریف ہیں، پرویز رشید

43

لاہور (نمائندہ جسارت) پاکستان مسلم لیگ(ن) کے سینئر رہنما پرویز رشید نے کہا ہے کہ شہباز، حمزہ، مریم سب کارکن ہیں، لیڈر صرف نواز شریف ہیں، شہبازشریف بہاد رآدمی ہیں، جیل کاٹ چکے ہیں۔ جمعرات کو کوٹ لکھپت جیل کے باہر میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے سینیٹر پرویز رشید نے کہا کہ عمران خان کی سیاست نے پاکستان کو اپنوں سے دور کردیا۔