پنجاب کیش اینڈ کیری کا روایتی افطار ڈنرسیاسی وکاروباری شخصیات کی شرکت

62

اسلام آباد (نمائندہ جسارت) پنجاب کیش اینڈ کیری کے چیف ایگزیکٹو محمد طاہر اور ان کی ٹیم کی جانب سے جمعرات کو روایتی افطار ڈنر دیا گیا‘افطار ڈنر میں اسلام آباد کی سیاسی‘ کاروباری شخصیات اور سماجی کارکنوں کی ایک بہت بڑی تعداد شریک ہوئی ان میں اسلام آباد اسٹیٹ ایجنٹس ایسوسی ایشن کے مرکزی فنانس سیکرٹری سید عمران بخاری‘ جماعت اسلامی اسلام آباد کے رائو محمد جاوید‘ اسمال چیمبر سے ساجد اقبال‘ رانا محمد ایاز‘ محمد زاہد قریشی‘ دانش ور علمی شخصیت محمد زاہد اقبال اور دیگر شریک ہوئے۔