داتا دربار دھماکے میں ملوث ہونے کا شبہ‘3دہشت گرد گرفتار

36

لاہور(آن لائن)لاہور میں کاؤنٹر ٹیرارزم ڈپارٹمنٹ (سی ٹی ڈی) نے بروقت کارروائی کرتے ہوئے دہشت گردی کا بڑا منصوبہ ناکام بنا دیا ‘سیکورٹی فورسز نے 3 دہشت گردوں کو گرفتار کرکے نامعلوم مقام پر منتقل کر دیا ‘ گرفتار دہشت گرد وں کا داتا دربار دھماکے میں ملوث ہونے کا شبہ ہے۔سی ٹی ڈی نے لاہور کے علاقے بھاٹی گیٹ میں حساس اداروں کی اطلاع پر کارروائی کی‘ گرفتار افراد پر داتا دربار دھماکے میں ملوث ہونے کا شبہ ہے۔ذرائع کے مطابق مبینہ تین دہشت گردوں میں ایک خاتون سہولت کار بھی شامل ہے ۔حکام نے شبہ ظاہر کیا ہے کہ تینوں دہشت گردوں کا تعلق داتا دربار دھماکے سے ہے۔ واضح رہے کہ رواں ماہ 8 مئی کو داتا دربار کے باہر خودکش دھماکا ہوا جس کے نتیجے میں 5 پولیس اہلکاروں سمیت 12 افراد شہید اور 25 زخمی ہوئے۔