ـ15روز میں سرکلر ریلوے کی اراضی حوالے کردینگے، ڈی ایس ریلوے

76

کراچی(اسٹا ف رپورٹر)ڈویژنل سپرنٹنڈنٹ (ڈی ایس) ریلوے کراچی سید مظہر علی شاہ نے کہا ہے کہ عدالت عظمیٰ کے حکم پر 15مئی سے سرکلر ریلو ے کی زمین واگزار کرنے کے لیے آپریشن کا آغاز کر دیا ہے،آپریشن کے پہلے روز 13 ہزار 319مربع گز زمین واگزار کروالی گئی ہیں، ہماری پو ری کو شش ہے کے ہم 15روز میں سرکلر ریلوے کی زمین خالی کرکے سندھ حکومت کے حوالے کر دیں، ریلو لے کی زمین کو ہم ہر صورت خالی کر والیں گے-ان خیا لات کا اظہا ر انہوں نے جمعرات کے روز ڈی ایس ریلولے آفس میں کراچی سرکلر ریلوے پر کی بحالی کے لیے شروع کیے جا نے والے آپریشن کے حوالے سے پریس کانفر نس سے خطاب کرتے ہو ئے کیا۔اس موقعے پر ڈی سی او ریلوے اسحاق بلوچ سمیت ریلو ے کے دیگر افسران بھی موجو د تھے۔ سید مظہر علی شاہ کا کہنا تھا کہ بدھ کو پہلے دن آپریشن کا آغاز ضلع شرقی، گلشن اقبال میں اردو کالج اسٹیشن کے مقام پر کیا گیاتھا، یہاں سے قریباً 300جھونپڑیاں اور پختہ تعمیرات گرا کر قبضہ کی گئی 13 ہزار 319مربع گز ریلوے کی زمین واگزار کروالی گئی ہیں۔انہوں نے کہا کہ ریلوے کی زمینوں پر درجنوں مسلئے ہے اگر ان سب کو حل کر نے بیٹھ گئے تو منصوبہ کبھی حتمی شکل اختیار نہیں کرے گا۔ہماری ترجیح اس وقت سرکلر ریلوے کی بحالی ہے تاکہ عوام اس کا فائدہ پہنچ سکے، کراچی سرکلر ریلو ے کی بحالی کے لیے دو روٹ پلان تیار کیا ہیں، جس کے پہلے روٹ پلان کے مطابق آپریشن کررہے ہیں، انہوں نے کہا کہ کراچی میں زمینوں پر قبضہ آج کا مسئلہ نہیں ہے،ہمار ی تر جیح زمین خالی کرا کر گاڑی چلانا ہے،ابھی ہم نے ضلع شرقی سے آپریشن کا آغاز کیا ہے اسکے بعد ضلع غربی اور دیگر اضلا ع کی طرف آپریشن کر یں گے۔، ہمیں کراچی سرکلر ریلوے کے لیے تقریباً ساڑھے 11 ایکڑ زمین کو کلیئر کرنا ہے ۔