روزگار کیلیے ایک ہزار نوجوانوں میں قرض حسنہ تقسیم کروں گا، فیصل واوڈا

96

کراچی(اسٹاف رپورٹر)وفاقی وزیر برائے آبی وسائل فیصل واوڈا نے کہا ہے کہ اپنے حلقے کے عوام کے لیے ایک ہزار نوکریاں دینے کا وعدہ پورا کررہا ہوں۔ جمعرات کوگورنرہاؤس سندھ میں میڈیا سے بات چیت کرتے ہوئے فیصل واوڈا نے کہا کہ اپنے حلقے کے ایک ہزار نوجوانوں کو اپنا روزگار کرنے کے لیے قرض حسنہ تقسیم کروں گا،یہ قرض25 سے 50ہزار روپے تک کا ہوگاجس کے ذریعے نوجوان کاروبار کرکے اپنا روزگار خود حاصل کریں گے۔انہوںنے کہا کہ نوجوانوں کے لیے حکومت مختلف پروگرام لارہی ہے ،جس میں انہیں فنی تربیت فراہم کرکے روزگار کے قابل بنانا اور بلاسود قرض فراہم کرنے کی اسکیم بھی شامل ہے۔