کے پی کے میں ڈاکٹرزکی ہڑتال جاری‘ وزیرصحت کی برطرفی کامطالبہ

68
پشاور: لیڈی ریڈنگ اسپتال میں پیرا میڈیکل اسٹاف کی ہڑتال کے باعث او پی ڈی میں سناٹا چھایا ہوا ہے
پشاور: لیڈی ریڈنگ اسپتال میں پیرا میڈیکل اسٹاف کی ہڑتال کے باعث او پی ڈی میں سناٹا چھایا ہوا ہے

پشاور(آن لائن)خیبرپختونخوا میں حکومت اور ڈاکٹروں کے درمیان اختلافات بڑھ گئے۔ صوبے بھر کے اسپتالوں میں ڈاکٹروں نے دوسرے روز بھی ہڑتال کی اور او پی ڈیزکا بائیکاٹ کیا۔ ڈاکٹروں نے وزیر صحت اور نوشیروان برکی کے استعفے کا مطالبہ کیا جبکہ اسپتالوں کی نجکاری کو بھی تسلیم کرنے سے انکار کیا۔دوسری جانب صوبائی وزیر اطلاعات شوکت یوسف زئی نے کہا ہے کہ 5سال میں جتنے مطالبات تھے وہ مان لیے گئے ہیں، اب ان ڈاکٹروں کے مزید کیا مطالبات ہیں؟ جن ڈاکٹرز کا دور دراز علاقوں میں تبادلہ ہوا انہیں وہاں جانا ہوگا۔