چاروں صوبوں میں ہائیکورٹس کے مزید 10بینچز کی سفارش

51

اسلام آباد(صباح نیوز) سینیٹ کی قائمہ کمیٹی برائے قانون و انصاف نے چاروں صوبوں میں ہائیکورٹس کے مزید 10بنچز کی سفارش کردی ۔قائمہ کمیٹی کے چیئرمین نے ججز تقررکے لیے ٹائم فریم مقرر کرنے کی ترمیم پر بھی کمیٹی میں غور کرنے کا اعلان کیا ہے۔ آئینی ترمیم کی منظوری کے تحت پنجاب میں 4، سندھ، بلوچستان اور خیبرپختونخوا میں ہائیکورٹس کے 2,2 نئے بنچز قائم ہوں گے ۔ قائمہ کمیٹی نے چاروں ہائیکورٹس میں ججز کی خالی آسامیوں کو فوری طورپر پرکرنے اور ججز کی تعداد میں اضافے کی متفقہ سفارش بھی کی ہے، اسٹیٹ لائف انشورنس کارپوریشن آف پاکستان میں سیلز آفیسرز کا کیڈر ختم کرنے کے معاملے پر تجارت اور خزانہ کی وزارتوں سے جواب طلب کرلیا گیا ہے ۔