وزیربلدیات نے جسارت کی خبرپر واٹربورڈ سے وضاحت مانگ لی

81

کراچی(اسٹا ف رپورٹر)صوبائی وزیر بلدیا ت سعیدغنی نے کراچی واٹر اینڈ سیو ریج بورڈ کے افسران کی ٹھیکو ں میں شرکت داری کے حوالے سے جسارت میں شایع ہو نے والی خبر پر واٹر بورڈ سے و ضا حت طلب کر لی ہے۔وزیر بلدیات کا کہنا تھا کہ واٹر بورڈ کے ایم ڈی کو فوری طورپر اس کی مکمل تحقیقات کرکے تفصیلا ت سے آگاہ کرنے کے لئے کہا ہے تاکہ ان افسران کی نشاندہی ہو سکے کہ کون سے افسران واٹر بورڈ کے ٹھیکوں میں ملوث ہیں، واضح رہے کہ روزنامہ جسارت نے جمعرات کے روز کراچی واٹر اینڈ سیو ریج بورڈ میں افسران کی شراکت داری سے ٹھیکوں کا کاروبار عروج پر پہنچنے کے حوالے سے خبر شا یع کی تھی، جس کے بعد صوبائی وزیر بلدیا ت سعیدغنی نے اس خبر فوری طور نو ٹس لیتے ہوئے واٹر بورڈ حکام ے وضا حت طلب کر لی ہے۔