کراچی واٹر ،سیوریج کی بہتری کیلیے 100 ملین ڈالر منظور

40

کراچی (اسٹا ف رپورٹر) ورلڈ بینک کی جانب سے کراچی واٹر سیوریج سروسز امپروومنٹ پروجیکٹ فیز ون کیلیے فراہم کیے جانے والے 100 ملین ڈالرز کی منظوری دیدی گئی ہے، فنڈز کی فراہمی کی منظوری فاقی وزیر منصوبہ بندی و ترقی خسرو بختیار کی سربراہی میں اسلام آباد میں منعقدہ سینٹرل ڈیولپمنٹ ورکنگ پارٹی کے اجلاس میں دی گئی، اجلاس میں پلاننگ کمیشن حکومت پاکستان کے ارکان، چیئر پرسن پی این ڈی بورڈ حکومت سندھ ناہید صدیقی، واٹر بورڈ کے منیجنگ ڈائریکٹر انجینئر اسداللہ خان، ڈپٹی منیجنگ ڈائریکٹر پلاننگ ایوب شیخ، ڈائریکٹر انویسٹمنٹ کے ڈبلیو ایس ایس آئی پی شکیل قریشی، ڈپٹی ڈائریکٹر انویسٹمنٹ آصف علی خان نے شرکت کی۔ واضح رہے کہ کراچی واٹرسیوریج سروسز امپرومنٹ پروگرام کے 3 کمپوننٹ، ریفارمز، پروجیکٹ مینجمنٹ اسٹیڈی اور انویسٹمنٹ ہے، رقم کراچی میں پانی کی فراہمی و نکاسی آب کی بہتری کے منصوبے پر خرچ کی جائے گی۔