بلوچستان‘ ڈھاڈر سے کوئٹہ آنے والی مسافر ویگن الٹ گئی، 15 افراد زخمی

40

کو ئٹہ )نمائندہ جسارت )بلوچستان کے علاقے ڈھاڈر سے کوئٹہ آنے والی مسافر ویگن تیز رفتاری کے با عث الٹ گئی، حادثے میں 15 افراد زخمی ہوگئے۔ریسکیو ذرائع کے مطابق ڈھاڈر سے کوئٹہ آنے والی مسافر ویگن دربی کے مقام پر تیز رفتاری کے باعث الٹ گئی جس سے 15 افراد زخمی ہوگئے، زخمیوں میں خواتین اور بچے بھی شامل ہیں، معمولی زخمیوں کو سول اسپتال ڈھاڈر جبکہ 5 شدید زخمیوں کو طبی امداد کیلیے سول اسپتال کوئٹہ منتقل کردیا گیا جہاں انکی حالت خطرے سے باہر ہے۔