ملک بھر میں 2لاکھ 70ہزار سے زاید معذور افراد کی رجسٹریشن کا عمل مکمل

50

پشاور(آن لائن)نادرا نے ملک بھر میں 2لاکھ 70ہزار سے زاید جسمانی طور پر معذور افراد کی رجسٹریشن کا عمل مکمل کر لیا ہے قومی ادارے میں شامل کرنے کے لیے مختلف اقدامات کیے گئے ہیں خیبر پختونخوا ، قبائلی اضلاع ، پنجاب ، سندھ ، بلوچستان ، گلگت بلتستان اور آزاد کشمیر کے2 لاکھ 70ہزار 861افراد کی رجسٹریشن کا عمل مکمل کرتے ہو ئے انہیں خصوصی لوگو کے ساتھ شناختی کارڈ جاری کیا ہے ۔ ملک بھر کے نادرا سینٹر میں ان کے لیے خصوصی انتظامات کیے گئے ہیں ۔ رپورٹ کے مطابق حکومتی قواعد کے مطابق نادرا میں معذور افراد کی بھرتی کے لیے خصوصی کوٹے پر سختی سے عمل درآمد جاری ہے ۔