بینک اسلامی اور ای ایف یو لائف انشورنس کے مابین معاہدہ

66
بینک اسلامی اور ای ایف یو لائف انشورنس کے مابین معاہدے کے موقع پر لیا گیا گروپ فوٹو
بینک اسلامی اور ای ایف یو لائف انشورنس کے مابین معاہدے کے موقع پر لیا گیا گروپ فوٹو

کراچی(اسٹاف رپورٹر)بینک اسلامی پاکستان لمیٹڈ اور ای ایف یو لائف انشورنس لمیٹڈ ای ایف یو لائف حمایہ تکافل پروڈکٹس کی ڈسٹری بیوشن کے لئے اسٹریٹیجک الائنس میں داخل ہو گئے ہیں۔ بینک اسلامی معروف اسلامی بینکوں میں سے ایک ہے جو پاکستان کے 114 شہروں میں 330 برانچوں کے نیٹ ورک کے ذریعے کام کر رہا ہے۔ ای ایف یو لائف پاکستان میں معروف لائف انشورنس کمپنیوں میں سے ایک ہے اور ایس ای سی پی کی جانب سے پہلی ونڈو فیملی تکافل آپریٹر ہے۔ معاہدے پر دستخطوں کی تقریب بینک اسلامی ہیڈ آفس کراچی میں منعقد ہوئی۔ معاہدہ پر بینک اسلامی کے صدر و سی ای او سید عامر علی اور ای ایف یو لائف کے ایم ڈی و سی ای او طاہر جی ساچک نے دستخط کئے۔ بینک اسلامی کی کنزیومر بینکنگ کے سربراہ بلال فیاض، بینک اسلامی کی بینک تکافل کے سربراہ لئیق الرحمان، ای ایف یو لائف کے ایگزیکٹو ڈائریکٹر محمد علی احمد اور دونوں اداروں کے دیگر سینئر حکام نے تقریب میں شرکت کی۔
اس موقع پر گفتگو کرتے ہوئے بینک اسلامی کے صدر و سی ای او سید عامر علی نے کہا کہ اس اہم موقع پر اپنے متعلقہ شعبوں میں کام کرنے والے دو معروف ادارے باہمی اتحادمیں داخل ہو گئے ہیں۔ یہ اسٹریٹیجک الائنس یقیناً ہمارے صارفین کو بہترین خدمات فراہم کرنے میں مددگار ہوگا۔ اس اتحاد کے ذریعے ہم بینک اسلامی کی بینک تکافل مصنوعات کی کامیابی کی کتاب میں ایک نیا باب روشن کر رہے ہیں۔ ای ایف یو لائف کے منیجنگ ڈائریکٹر و سی ای او طاہر جی ساچک نے بینک تکافل ڈسٹری بیوٹر پارٹنر کے طور پر بینک اسلامی کے ساتھ شمولیت پر مسرت کا اظہار کیا۔ ای ایف یو لائف اور بینک اسلامی اپنے صارفین کی بچت اور تحفظ کی ضرورت کے پیش نظر بہتر شریعہ کمپلائنٹ فنانشل سلوشنز کے ذریعے قدر اور آسانی پیدا کرنے کا یکساں وژن رکھتے ہیں۔ انہوں نے کہا کہ پاکستان میں شریعہ کمپلائنٹ تکافل سلوشنز کے لئے بڑی صلاحیت موجود ہے اور بینک اسلامی کے ساتھ مل کر ہمارا مقصد اس سیگمنٹ میں مزید کام کرنا ہے۔