اے سی سی اے اوراٹلس کوپکوپاکستان کے مابین معاہدہ

33

کراچی ( اسٹاف رپورٹر)ایسوسی ایشن آف چارٹرڈ اکاؤنٹنٹس (اے سی سی اے) اوراٹلس کوپکوپاکستان مشترکہ طور پر طویل عرصے تک مفیدرہنے والے طریقوں کو فروغ دیں گے۔ اس کے علاوہ، دونوں ادارے ، مل کر،مستقبل کے لیے تیار ٹیلنٹ کو بھی ترقی دیں گے جو ڈیجیٹل دور کے تقاضے پورا کرنے کی صلاحیت رکھتے ہوں۔اس شراکت کا بنیادی مقصدپیشہ ور اکاؤنٹنٹس کی نئی نسل کو تربیت دینا ہے تاکہ ان کے پاس ڈیجیٹل، تیکنکی، اخلاقی اور پیشہ ورانہ مہارتوں کا امتزاج موجود ہو اور وہ مستقبل میں اپنے ڈیجیٹائزڈ پیشے کے بڑھتے ہوئے تقاضوں کو پورا کر سکیں۔لاہور میں منعقدہ ایک خصوصی تقریب میں اے سی سی اے نے پاکستان میں اٹلس کوپکو کے آپریشنز کو اپروڈ ایمپلائر( Approved Employer) کا درجہ دینے کا اعلان بھی کیا۔ کوپکو پاکستان کو یہ درجہ دینے کا مقصد پاکستان میں اپنے ملازمین کی خصوصی تربیت میں سرمایہ کاری کے حوالے سے کمپنی کو کوششوں کا اعتراف کرنا تھا۔
تقریب سے خطاب کرتے ہوئے، اے سی سی اے پاکستان کے ہیڈسجید اسلم نے کہا:’’خوشحالی کو حقیقت بنانے کی غرض سے ماحولی چیلنجوں سے نمٹنا اور سماجی و اقتصادی رکاوٹیں دور کرنا پڑتا ہے جس کے لیے باہمی تعاون پر مبنی اقدامات کی ضرورت ہوتی ہے اورادارے اس سلسلے میں اہم کردارادا کرتے ہیں۔اس اہم ایجنڈے کے تکمیل میں پیشہ ور اکاونٹنٹس اہم کردار ادا کریں گے جن کی ، عالمی ترقی میں، اس وقت بھی اور مستقبل میں بھی ،انہیں ایک نئے انجن کی حیثیت حاصل ہو گی۔‘‘اٹلس کوپکو پاکستان (پرائیویٹ)لمٹیڈکے چیف ایگزیکٹو آفیسر، سہیل شہزاد نے تقریب سے خطاب کرتے ہوئے ڈیجیٹائزیشن اور طویل عرصے تک کاروباری سرگرمی کی اہمیت پر زور دیا۔انہوں نے حاضرین کو بتایا کہ اٹلس کوپکواپنے عالمی آپریشنز کے باعث کاروبار کرنے کے اخلاقی طریقوں کے فروغ اور ماحول دوست ہونے کے حوالے سے ایک اہم آواز ہے۔انہوں نے حاضرین کو یقین دلایا کہ اٹلس کوپکو سماجی اور ماحولی اثرات سے پوری طرح آگاہ ہے اور وسائل کے ذمہ دارانہ استعمال کے لیے ہر ممکن کوشش کرتا ہے۔ مزید برآں، انہوں نے پاکستان میں اخلاقی ، کارپوریٹ گورننس اور ذمہ دارانہ طریقوں کے فروغ کے لیے اے سی سی اے اور اس کے ارکان کی کوششوں کو سراہا۔اے سی سی اے کے ہیڈ آف بزنس ڈیویلپمنٹ-سینٹرل، محمد شاہد اور بزنس ڈیویلپمنٹ منیجر-لاہور، علی اشرف نے بھی تقریب میں شرکت کی۔ تقریب میں شرکت کرنے والی دیگر اہم شخصیات میں اٹلس کوپکو کے چیف فنانشل آفیسر، نعمان اظہر، لیڈ مارکیٹنگ کمیونیکیشن نرجس اظہر اور ہیومن ریسورس بزنس پارٹنر احسن فیاض شامل تھیں۔اٹلس کوپکو پاکستان سنہ 2006ء میں قائم ہوا تھا اور اسے ایئر اینڈ گیس کمپریسرز، پورٹیبل کمپریسرز، جنریٹرز، کنسٹرکشن ایکوپمنٹ اور اسمبلی سسٹمز کی فروخت، سروس اور مارکیٹنگ میں اہم مقام حاصل ہے۔تربیت و ترقی کے مواقع کی صورت میں اٹلس کوپکو اے سی سی اے کے ملحق اداروں کو اے سی سی اے کی رکنیت کے حصول میں مدد فراہم کرے تاکہ وہ فنانس کے شعبے میں مکمل پیش ور فر د اور اسٹریٹجک بزنس لیڈرز بن سکیں۔اے سے سی اے ، پیشہ ور اکاؤنٹنٹس پر مشتمل ایک عالمی ادارہ ہے جس کے سند یافتہ ارکان کی تعداد 208,000 ہے جبکہ دنیا بھر میں 503,000 اسٹوڈنٹس ہیں۔