ٹیلی نار ولاسٹی کا گیمنگ Cohort کے لیے گوگل کے ساتھ معاہدہ

141
ٹیلی نار ولاسٹی کا گیمنگ کہورٹ کے لیے گوگل کے ساتھ معاہدے کے موقع پر لیا گیا گروپ فوٹو
ٹیلی نار ولاسٹی کا گیمنگ کہورٹ کے لیے گوگل کے ساتھ معاہدے کے موقع پر لیا گیا گروپ فوٹو

کراچی(اسٹاف رپورٹر)ٹیلی نار پاکستان کے ڈیجیٹل اسٹارٹ اپ ایکسیلیریٹر پروگرام ٹیلی نار ولاسٹی نے اپنے پہلے گیمنگ Cohortکے آغاز اور گیم ڈویلپرز کی معاونت کیلئے گوگل کے ساتھ معاہدے پر دستخط کر دیئے ہیں ۔ گیم لانچر ٹاپ انڈی گیم اسٹوڈیوز کے لئے ایک پروگرام ہے جو بہترین معیار کے موبائل گیمز کو تیار کرنے، بڑھانے اور اس سے آمدن حاصل کرنے میں مددگار ثابت ہوگا۔ تیزی سے ترقی کرتی ہوئی ٹیکنالوجی کے دیگر شعبوں کے طرح گیم کی تیاری میں سیکھنے اور مشاورت کی ضرورت ہوتی ہے۔ اس خلاء کو پُر کرنے کے لئے ٹیلی نار پاکستان نے گیم ڈویلپمنٹ ورکشاپس میں معاونت کے لئے دنیا کے مایہ ناز گیمنگ ماہرین کوشامل کرنے کیلئے گوگل کے ساتھ معاہدہ کیا ہے۔اور اس سلسلے میں بہت سے تربیتی سیشنزٹیلی نار پاکستان کیمپس 345 میں منعقد ہوں گے جو ایک جدید مرکز کے طور پر کام کرتا ہے اور اسے باضابطہ کام کرنے والے ماحول کے لئے تسلیم کیا جاتا ہے۔ ٹیلی نار ولاسٹی گیم لانچر کی جانب سے چار ورکشاپس کی میزبانی کی جائے گی جن میں گوگل اور عالمی گیمنگ انڈسٹری سے گیمنگ ماہرین ولاسٹی گیمنگ Cohortsکو گیمز تیار کرنے اور ان سے آمدنی کے حصول کی تعلیم دیں گے ۔ ٹیلی نار ولاسٹی اور گوگل پاکستان کے خواہش مند اور مستقبل کے گیم ڈویلپرز کی مہارت کو بڑھانے اور آئندہ ملٹی ملین ڈالر گیمز پاکستان سے متعارف کرنے کا ہدف بنا رہے ہیں۔ ٹیلی نار ولاسٹی کے پہلے تھیمیٹک ایگری ٹیک Cohortمیں اپریل 2019ء میں تین اسٹارٹ اپس کو شامل کیا گیا۔ 64 درخواست گذاروں میں سے جن کو منتخب کیا گیا ان میں پاک زر زمین، گوگل ارتھ اور پاک ایگری مارکیٹ شامل ہیں۔