امریکا کو پاکستانی برآمدات میں 6.1فیصد اضافہ

82

کراچی (اسٹاف رپورٹر) رواں مالی سال کے دوران امریکا کو پاکستانی برآمدات میں گزشتہ مالی سال کے مقابلے میں 6.1فیصد اضافہ ریکارڈ کیا گیاہے ۔ پاکستان بیوروبرائے شماریات کے اعدادوشمارکے مطابق جولائی سے لیکر فروری2019 تک امریکاکو برآمدات سے پاکستان کو2684.394ملین ڈالرکازرمبادلہ حاصل ہوا جو گزشتہ مالی سال کے اسی عرصہ کے مقابلے میں 6.1فیصد زیادہ ہے۔گزشتہ مالی سال کے اسی عرصہ میں امریکاکو پاکستانی برآمدات سے ملک کو 2529.610ملین ڈالر کا زرمبادلہ حاصل ہواتھا۔اس عرصہ میں امریکا سے درآمدات پر پاکستان نے 1376.545ملین ڈالرکازرمبادلہ صرف کیا جو گزشتہ مالی سال کے اسی عرصہ کے مقابلے میں 12.96فیصد زیادہ ہے۔
گزشتہ مالی سال کے ابتدائی 8 مہینوں میں امریکا سے درآمدات پر پاکستان نے 1218.547ملین ڈالر کازرمبادلہ صرف کیاتھا۔اس عرصہ میں دونوں ممالک کے درمیان فاضل تجارت کا حجم 1307.849ملین ڈالر ریکارڈ کیاگیا۔امریکا کوجن مصنوعات کی برآمدات میں اضافہ ریکارڈ کیا گیاہے ان میں مردانہ سوٹ، جیکٹس، اورسپورٹس کاسازوسان اورآلات شامل ہیں۔