زرمبادلہ کے ذخائر میں7کروڑ82لاکھ ڈالرز کمی

44

کراچی(اسٹاف رپورٹر)گزشتہ ہفتے کے دوران ملکی زرمبادلہ کے ذخائر میں7کروڑ82لاکھ ڈالرز کی کمی ریکارڈ کی گئی۔اسٹیٹ بینک آف پاکستان کے مطابق10مئی کو ختم ہونے والے ہفتے پر ملکی زرمبادلہ کے ذخائر15ارب89کروڑ44لاکھ ڈالرز کی سطح پر رہے ،اس دوران مرکزی بینک کے ذخائر13کروڑ85لاکھ ڈالرز کمی سے 8 ارب 84کروڑ56لاکھ ڈالرز جبکہ کمرشل بینکوںکے ذخائر6کروڑ3لاکھ ڈالرز اضافے سے 7ارب4کروڑ88لاکھ ڈالرز کی سطح پر ریکارڈ کئے گئے ،اسٹیٹ بینک نے گزشتہ ہفتے بیرونی قرضوں و دیگر سرکاری مد میں13کروڑ80لاکھ ڈالرز سے زائد کی ادائیگیاں کیں۔