خدمات کے شعبہ کے تجارتی خسارہ میں 41.38 فیصد کی کمی

38

کراچی (اسٹاف رپورٹر) رواں مالی سال کی ابتدائی تین سہ ماہیوں میں خدمات کے شعبہ کے تجارتی خسارہ میں 41.38 فیصد کی کمی ریکارڈکی گئی ہے۔ ادارہ برائے شماریات پاکستان کی طرف سے جاری اعدادوشمارکے مطابق جو لائی تا مارچ 2019 خدمات کے شعبہ کے تجارتی خسارہ کا حجم 2.532 ارب ڈالر ریکارڈ کیا گیا جو گزشتہ مالی سال کے اسی عرصہ کے مقابلے میں 41.38 فیصد کم ہے، گزشتہ مالی سال کے اسی عرصہ میں خدمات کے شعبہ کے تجارتی خسارہ کا حجم 4.320 ارب ڈالرریکارڈ کیا گیا تھا۔اس عرصہ میں خدمات کے شعبے میں درآمدات میں 21.81 فیصد کی کمی ریکارڈ کی گئی، جو لائی تا مارچ 2019 خدمات کے شعبہ میں درآمدات کا حجم 6.479 ارب ڈالر ریکارڈ کیا گیا، گزشتہ مالی سال کے اسی عرصہ میں خدمات کے شعبہ میں درآمدات کا حجم 8.286 ارب ڈالر ریکارڈ کیا گیاتھا۔درآمدات میں کمی کے برعکس اس عرصہ میں خدمات کے شعبہ میں برآمدات کے حجم میں معمولی یعنی 0.5 فیصد کی کمی ریکارڈ کی گئی ہے۔ جو لائی تا مارچ 2019 خدمات کے شعبہ میں برآمدات کا حجم 3.946 ارب ڈالر رہا، گزشتہ مالی سال کے دوران اس شعبے میں برآمدات کا حجم 3.966 ارب ڈالر رہا تھا۔