پاکستان اسٹاک میں مندی:83.12 فیصد حصص کی قیمتوں میں کمی

43

کراچی (اسٹاف رپورٹر)پاکستان اسٹاک ایکسچینج میں ایک روزہ تیزی کے بعد کاروباری ہفتے کے چوتھے روز جمعرات کواتارچڑھائو کے بعدمندی رہی اور کے ایس ای100انڈیکس کی 34200، 34100ا ور 34000کی نفسیاتی حدوں سے گرگیا،مندی کے نتیجے میںسرمایہ کاروں کے 57ارب38کروڑروپے سے زائدڈوب گئے ،کاروباری حجم گذشتہ روز کی نسبت2.08فیصدکم جبکہ83.12فیصد حصص کی قیمتوں میںکمی ریکارڈ کی گئی۔حکومتی مالیاتی اداروں مقامی بروکریج ہائوسز سمیت دیگرانسٹی ٹیوشنز کی جانب سے توانائی،فوڈز،سیمنٹ اور دیگرمنافع بخش سیکٹر کی نچلی سطح پر آئی ہوئی قیمتوں پر خریداری کے باعث کاروبار کا آغازمثبت زون میں ہوا، ٹریڈنگ کے دوران ایک موقع پر کے ایس ای100انڈیکس 34416پوائنٹس کی بلندسطح پر بھی دیکھاگیا،تاہم ملکی کرنسی مارکیٹوں میں امریکی ڈالر کے مقابلے میں پاکستانی روپے کی بے قدری کے سبب مقامی سرمایہ کار تذبذب کا شکار نظرآئے اور اپنے حصص فروخت کرنے کو ترجیح دی جس کے نتیجے میں کے ایس ای100انڈیکس دوران ٹریڈنگ 33569پوائنٹس کی نچلی سطح پر دیکھا گیا،تاہم اس موقع پر غیرملکی سرمایہ کاروں کی جانب سے مارکیٹ میں ایک بار پھرخریداری کی گئی جس کے نتیجے میں مارکیٹ میں ریکوری آئی اور کے ایس ای100انڈیکس 33900کی حد بحال ہوگئی، تاہم اتارچڑھائو کا سلسلہ سارادن جاری رہا،مارکیٹ کے اختتام پر کے ایس ای100انڈیکس320.53پوائنٹس کمی سے33971.12 پوائنٹس پر بندہوا،جمعرات کومجموعی طور پر320کمپنیوں کے حصص کا کاروبار ہوا،جن میں سے45کمپنیوں کے حصص کے بھاؤمیں اضافہ ، 266کمپنیوں کے حصص کے بھاؤ میں کمی جبکہ 9 کمپنیوں کے حصص کے بھاؤ میں استحکام رہا،سرمایہ کاری مالیت میں 57ارب38کر وڑ 81 لاکھ 32 ہزار 749روپے کی کمی ریکارڈ کی گئی،جس کے نتیجے میں سرمایہ کاری کی مجموعی مالیت گھٹ کر 69 کھرب44 ارب95 کروڑ 33 لاکھ 14 ہزار 93روپے ہوگئی۔جمعرات کومجموعی طور پر 10 کر وڑ 85 لاکھ 79 ہزار 170 شیئرز کا کاروبار ہوا، جوبدھ کی نسبت 23 لاکھ7ہزار290شیئرزکم ہیں۔قیمتوں کے اتار چڑھاؤ کے حساب سے نیسلے پاکستان کے حصص سرفہرست رہے۔
،جس کے حصص کی قیمت57.50روپے اضافے سے7249.00 روپے اورپاک ٹوبیکو کے حصص کی قیمت32.64روپے اضافے سے2492.64روپے پر بند ہوئی۔نمایاں کمی باٹاپاک کے حصص میں ریکارڈکی گئی،جس کے حصص کی قیمت50.00روپے کمی سے1290.00روپے اوروائتھ پاک لمیٹڈ کے حصص کی قیمت33.85روپے کمی سے669.04روپے ہوگئی ۔جمعرات کوکے الیکٹرک لمیٹڈکی سرگرمیاں1کروڑ46لاکھ4ہزارشیئرز کے ساتھ سرفہرست رہیں،جس کے شیئرز کی قیمت30پیسے کمی سے4.00روپے اورپاک انٹرنیشنل بلک کی سرگرمیاں69لاکھ9ہزار500شیئرز کے ساتھ دوسرے نمبر پر رہی،جس کے شیئرزکی قیمت67پیسے کمی سے8.04روپے ہوگئی ۔جمعرات کوکے ایس ای30انڈیکس122.88پوائنٹس کمی سے16159.11پوائنٹس،کے ایم آئی30انڈیکس486.38پوائنٹس کمی سے53806.29پوائنٹس جبکہ کے ایس ای آل شیئرز انڈیکس207.97پوائنٹس کمی سے25077.44پوائنٹس پربندہوا ۔