لارج اسکیل مینوفیکچرنگ کی شرح میں 10.63 فیصد کمی

53

کراچی (اسٹاف رپورٹر) گزشتہ برس مارچ کے مقابلے میں رواں سال بڑے پیمانے پر پیداوار (لارج اسکیل مینوفیکچرنگ )کی شرح میں 10.63 فیصد کمی آئی۔ادارہ برائے شماریات کی رپورٹ کے مطابق خوراک اور مشروبات، کھاد، پیٹرولیم مصنوعات اور آٹو موبائلز کی ناقص کارکردگی کی وجہ سے صنعتی شعبے میں بڑے پیمانے پر پیداوار میں کمی کے خدشات میں اضافہ ہوگیا ہے۔
سال ہہ سال کی بنیاد پر جاری کیے اعداد و شمار کے مطابق رواں مالی سال کے ابتدائی 9 ماہ میں ( جولائی تا مارچ) ایل ایس میں 2.93 فیصد کمی آئی جو مالی سال 19-2018 میں پیداوار کے طے شدہ ہدف 8.1 فیصد سے بہت کم اور منفی شرح ترقی ہے۔آئل کمپنیز ایڈوائزری کمیٹی کی 11 اشیا کے پیداواری اعداد و شمار میں 9.65 منفی اضافہ ریکارڈ کیا گیا ۔