اپریل میں پاک سوزوکی کی سیلز میں 27فیصد انڈس موٹرز میں 7فیصد کمی ہوئی،پاما

30

لاہور (اے پی پی)پاکستان آٹو موٹیو مینوفیکچررز ایسوسی ایشن(پاما)کی جانب سے جاری اعد اد و شمار کے ڈیٹا کے مطابق کاروں اور لائٹ کمرشل وہیکلز کی فروخت اپریل 2019میں 24فیصد کمی کے ساتھ19437یونٹ رہی، جو گزشتہ سال کے اسی مہینے کے دوران25567یونٹ تھی۔ایسوسی ایشن کے ڈیٹا کے مطابق مارچ2019میں اس سیگمنٹ کی فروخت 22878 ریکارڈ کی گئی ۔
یہی وجہ ہے کہ ماہانہ کی بنیاد پر اس سیگمنٹ میں 15فیصد کی کمی ریکارڈ کی گئی۔رواں مالی سال کے پہلے 10ماہ کے دوران مجموعی طور پر کاروں اور لائٹ کمرشل وہیکلز کی فروخت کی سکڑنے کی شرح6فیصد کے ساتھ2لاکھ4ہزار883یونٹ رہی جو گزشتہ مالی سال کے اسی دورانیہ میں 2لاکھ18ہزار 301یونٹس تھی۔ایسوسی ایشن کے مطابق پاک سوزوکی موٹر کمپنی کی فروخت اپریل 2018 میں 14ہزار781یونٹس کے مقابلے میں 27فیصد گراوٹ کے ساتھ اپریل2019میں 10ہزار789یونٹس رہیں۔اسی طرح انڈس موٹر کمپنی (ٹیوٹا) کیفروخت میں بھی 7فیصد کی کمی واقع ہوئی ،جو 6ہزار183یونٹس سے کم ہو کر5ہزار738یونٹس رہیں ،دوسری جانب ہنڈا اٹلس کو بڑے خسارے کا سامنا کرنا پڑا، جس کی فروخت میں 38فیصد کمی واقع ہوئی اور جس کیفروخت اپریل2018میں 4ہزار603سے کم ہو کر اپریل2019میں 2ہزار836یونٹس رہی۔