مرکنٹائل ایکس چینج میں 9.3ارب روپے کے سودے

26

کراچی(اسٹاف رپورٹر)پا کستان مرکنٹائل ایکسچینج لمیٹڈ میں گزشتہ روز پی ایم ای ایکس کموڈٹی انڈیکس 3,742 کی سطح پر بند ہوا۔ میٹلز, انرجی اورکوٹس/فاریکس کے 9.3ارب روپے مالیت کے سودے ہوئے جن کی مجموعی تعداد 11,700 رہی۔سب سے زیادہ سودے این ایس ڈی کیو 100 کے ہوئے جن کی مالیت 4.586 ارب روپے تھی جبکہ ڈی جے کے سودوںکی مالیت 1.202 ارب روپے رہی۔
, ڈبلیو ٹی آئی خام تیل کے سودوں کی مالیت 1.160 ارب روپے, کرنسیز کے بذریعہ کوٹس ہونے والے سوودوں کی مالیت 1.009 ارب روپے, سونے کے سودوں کی مالیت 785.572 ملین روپے, پلاٹینم کے سودوں کی مالیت 201.275 ملین روپے, ایس پی 500 کے سودوں کی مالیت 180.331 ملین روپے, پلیڈپم کے سودوں کی مالیت 75.230 ملین روپے, چاندی کے سودوں کی مالیت 43.064 ملین روپے, قدرتی گیس کے سودوں کی مالیت 21.115 ملین روپے, کاپر کے سودوں کی مالیت 14.710 ملین روپے اور برینٹ خام تیل کے سودوں کی مالیت 12.601 ملین روپے رہی۔ایگریکلچرل کموڈٹیز میں کاٹن کی 25 لاٹس کے سودے ہوئے جن کی مالیت 20.219 ملین روپے اور گندم کی 6 لاٹس کے سودے ہوئے جن کی مالیت 19.180 ملین روپے تھی۔