سونے کی فی تولہ قیمت میں600روپے اضافہ

45

کراچی(اسٹاف رپورٹر) عالمی بلین مارکیٹ میں گزشتہ روز سونے کی فی اونس قیمت میں3ڈالرز کی کمی رہی اور سونے کی فی اونس قیمت 1295ڈالرز کی سطح پر رہی۔عالمی مارکیٹ میں سونے کے نرخوں میںکمی کے باوجودمقامی سطح پر سونے کی قیمتوں میںاضافہ دیکھا گیا ور فی تولہ سونے کی قیمت 600 روپے اضافے سے71700روپے،دس گرام سونے کی قیمت514روپے اضافے سے 61471روپے جبکہ چاندی کی فی تولہ قیمت 850روپے کی سطح پر مستحکم ریکارڈ کی گئی ۔