حکومت کو پراپرٹی اور گاڑیوں کی رجسٹریشن کے اعداد و شمارپیش کرنے کی تجویز

36

کراچی ( اسٹاف رپورٹر)پاکستان ٹیکس بار ایسوسی ایشن نے حکومت کو پراپرٹی اور گاڑیوں کی رجسٹریشن کے اعداد و شمار کو سہ ماہی بنیاد پر فیڈرل بورڈ آف ریونیو (ایف بی آر) کو لازمی طور پر فراہم کرنے کی تجویز پیش کرتے ہوئے کہا ہے کہ اس اقدام سے ٹیکس نہ دینے والے طبقہ امرا کے افراد کا پتہ چلانے میں مدد ملے گی۔ ایسوسی ایشن کا کہنا ہے کہ اس تجویز کا اطلاق ہائوسنگ سوسائٹیز، مالیاتی اداروں، سرکاری و نجی کلبوں، سینٹرل ڈپازٹری کمپنی، نیشنل کلیئرنگ کمپنی آف پاکستان، نجی اسپتالوں، ہوٹلز اور اسکولوں پر بھی کیا جانا چاہیے۔ ایسوسی ایشن کے صدر عبدالقادر میمن نے بجٹ تجاویز میں کہا ہے کہ پاکستان کو ٹیکسوں کی موجودہ بنیاد کو وسیع کرنے کا چیلنج درپیش ہے۔ موجودہ سال میں اگرچہ فعال ٹیکس دہندگان کی تعداد میں اضافہ ہوا ہے ۔
مگر پاکستان کی رجسٹرڈ ٹیکس بنیاد کم و بیش مستحکم ہے جو ملک کی مجموعی آبادی کا ایک فیصد سے بھی کم ہے۔ انہو ں نے کہا کہ اس نوعیت کے اقدامات سے ٹیکس بنیاد کئی گنا وسیع ہوگی۔