اسپین کی باسک علیحدگی پسند تنظیم ایٹا کا سابق سربراہ گرفتار

44

میڈرڈ (انٹرنیشنل ڈیسک) اسپین کی باسک علاحدگی پسند تنظیم ’ایٹا‘ کے سابق سربراہ کو گرفتار کر لیا گیا۔ ہسپانوی وزارت داخلہ کے مطابق خوسے انتونیو المعروف خوسو تیرنیرا کو فرانس کے ایک پہاڑی علاقے سے حراست میں لیا گیا۔ انہیں ایٹا کے سیاسی امور کا ماہر کہا جاتا تھا۔ ایٹا نے 40برس تک باسک علاقوں کی اسپین سے آزادی کی تحریک چلائی تھی اور اس دوران 800سے زائد انسانوں کو ہلاک کیا تھا۔