ایران کو جوہری معاہدے میں رہنا چاہیے‘ روسی صدر کا اصرار

33

ماسکو (انٹرنیشنل ڈیسک) روسی صدر ولادیمیر پیوٹن نے کہا ہے کہ ایران کو عالمی جوہری سمجھوتے میں شامل رہنا چاہیے اس سے نکلنے میں پہل کرنے کا ارادہ ترک کرنا ہوگا۔ آسٹریا کے صدر الیگزینڈر وان ڈر بیلن کے ساتھ پریس کانفرنس کرتے ہوئے پیوٹن نے کہا کہ اگر ایران عالمی جوہری معاہدے سے نکلنے کے لیے پہلا قدم اٹھاتا ہے تو تمام فریق سمجھوتے کے خاتمے کا ذمے دار ایران کو ٹھہرائیں گے۔ پیوٹن نے کہا کہ میں نے اپنے ایرانی ساتھیوں کے ساتھ بات چیت میں بارہا کہا ہے کہ خواہ کتنی بھی قیمت ادا کرنی پڑے، لیکن مناسب یہی ہوگا کہ ایران سمجھوتے کی پاسداری کرے۔