مصر میں جھڑپیں‘ 5فوجی اور 47 مشتبہ عسکریت پسند مارے گئے

31

قاہرہ (انٹرنیشنل ڈیسک) مصری فوج کے مطابق جزیرہ نما سینا میں جاری جھڑپوں کے دوران 5 فوجی اور 47 مشتبہ عسکریت پسند ہلاک ہو گئے ہیں۔ اس حوالے سے جاری بیان یں مزید کہا گیا ہے کہ مصری سرحدوں کو محفوظ بنانے کے لیے شروع کیے گئے آپریشن میں 158 افراد کو گرفتار کیا جا چکا ہے۔ اس دوران 385 دھماکا خیز ڈیوائسز بھی ناکارہ بنائی گئیں۔ سینا میں جاری آپریشن میں 650 عسکریت پسند اور 45 فوجی ہلاک ہو چکے ہیں۔