ایرانی وزیر خارجہ کا دورۂ جاپان وزیراعظم شنزوآبے سے ملاقات

103
ٹوکیو: ایرانی وزیر خارجہ جواد ظریف جاپانی وزیراعظم شنزوآبے سے ملاقات اور میڈیا سے گفتگو کررہے ہیں
ٹوکیو: ایرانی وزیر خارجہ جواد ظریف جاپانی وزیراعظم شنزوآبے سے ملاقات اور میڈیا سے گفتگو کررہے ہیں

ٹوکیو (انٹرنیشنل ڈیسک) ایرانی وزیر خارجہ محمد جواد ظریف جاپان کے 3 روزہ دورے پر ٹوکیو پہنچ گئے، جہاں انہوں نے جاپانی وزیر اعظم شنزوآبے سے ملاقات کی۔ جواد ظریف کے حالیہ دورے کا مقصد امریکا کے بڑھتے ہوئے دباؤ کے پیش نظر عالمی برادری کی حمایت حاصل کرنا ہے۔ ایرانی وزیر خارجہ سے ملاقات کے دوران وزیر اعظم شنزوآبے نے خلیج فارس میں بڑھتی ہوئی کشیدگی پر تشویش کا اظہار کیا۔ تجزیہ کاروں کے مطابق جواد ظریف کا اچانک دورہ، امریکا کی جانب سے طیارہ بردار بحری بیڑہ اور B52 طیارے خلیج بھیجنے کے تناظر میں ہوا ہے۔ امریکی اقدام کا مقصد ایران پر نظر رکھنا ہے۔