چین کے ساتھ تجارتی مذاکرات جلد بحال ہوجائیں گے‘ امریکی وزیر خزانہ

36

واشنگٹن (انٹرنیشنل ڈیسک) امریکا کے وزیر خزانہ اسٹیون منوچن کا کہنا ہے کہ امریکا اور چین کے درمیان وزارتی سطح کے تجارتی مذاکرات عنقریب دوبارہ شروع ہو سکتے ہیں۔ سینیٹ کی ذیلی استحقاق کمیٹی کی سماعت کے دوران منوچن کا کہنا تھا کہ مزید بات چیت کے لیے اُن کے عنقریب بیجنگ جانے کی توقع ہے، تاہم فریقین میں فوری طور پر کسی قسم کے اتفاق رائے کا امکان نہیں۔