چین ہمارے دونوں شہری فوری طور پر رہا کرے‘ کینیڈا

32

اوٹاوا (انٹرنیشنل ڈیسک) کینیڈا کی وزارت خارجہ نے چین سے مطالبہ کیا ہے کہ اس کے 2 شہریوں کو فوری طور پر رہا کیا جائے۔ گزشتہ ماہ چین نے دونوں کینیڈین شہریوں کو بغیر کوئی وجہ بتائے گرفتار کر لیا تھا، جس کے بعد اُن پر ریاستی راز چرانے کا الزام عائد کیا گیا ہے۔ تجزیہ کاروں کے مطابق دونوں کینیڈین شہریوں کو کینیڈا میں چینی کمپنی ہوواے کی اعلیٰ اہلکار کو گرفتار کرنے کے بدلے میں پکڑا گیا ہے۔