فلسطینیوں کے آتش گیر غباروں سے یہودی کالونیوں میں آگ بھڑک اٹھی

39

مقبوضہ بیت المقدس (انٹرنیشنل ڈیسک) فلسطینیوں کی جانب سے اُڑائے گئے آتش گیر غباروں سے یہودی کالونیوں میں آگ بھڑک اٹھی جس سے وہاں بسائے گئے یہودی آبادکار خوفزدہ ہو گئے۔ اسرائیلی میڈیا کے مطابق فلسطینیوں کے کاغذی جہازوں اور آتش گیر غباروں کی مدد سے کئی مقامات پر آگ بھڑک اٹھی، جس کے بعد اسرائیلی فوج اور فائر بریگیڈ کی ٹیموں نے کئی گھنٹوں تک آگ بجھانے کی کوشش کی تاہم آگ پر قابو نہیں پایا جاسکا۔ آتش زدگی کا تازہ سلسلہ ایسے وقت میں شروع ہوا ہے جب دوسری جانب اسرائیلی حکام نے اعتراف کیا ہے کہ 3 ماہ کے دوران گیسی غباروں کے نتیجے میں اسرائیل کو 90 لاکھ شیکل کا معاشی نقصان اٹھانا پڑا ہے۔